حیدرآباد ۔13نومبر(اعتماد نیوز) آج تلگو دیشم کے دس ارکان اسمبلی کو ایک
ہفتہ تک کے لئے اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری نے معطل کر دیا۔ چنانچہ ریاستی
وزیر ہریش راؤ نے اسمبلی اجلاس کی کاروائی میں
رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام
لگاتے ہوئے معھل کرنے کی سفارش کی جسکو اسپیکر اسمبلی نے منظوری دے دی۔
چنانچہ معطل شدہ ارکان اسمبلی میں سے ایرا بلی دیاکر راؤ ‘ اور ریونت ریڈی
کے بشمول دیگر 8ارکان اسمبلی شامل تھے۔